ڈائریکٹر جنرل فشریز کی ہدایت پر پنجاب فشریز ڈیپارٹمنٹ نے 20 ہزار بچہ مچھلی ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم،کٹاس راج اور آڑا بشارت میں سٹاک کردی

محکمہ فشریز چکوال کے زیرِ اہتمام 20 ہزار مچھلی بچہ ذخیرہ کردیا گیا

بچہ مچھلی ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم،کٹاس راج اور آڑہ بشارت کے آبی ذخائر میں سٹاک کیا گیا ہے

چکوال ڈائریکٹر جنرل فشریز کی ہدایت پر پنجاب فشریز ڈیپارٹمنٹ نے 20 ہزار بچہ مچھلی ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم،کٹاس راج اور آڑا بشارت میں سٹاک کردی، اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علیخان دلہہ تھے،جبکہ ڈائریکٹر فشریز پنجاب چوہدری افتخار گجر،ڈائریکٹر فشریز محترمہ صائمہ،ڈپٹی ڈ ائریکٹر راولپنڈی ڈویژن محترمہ ثناء عروج،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ضلع چکوال سید طیب حسین اور دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی،مزید برآں علاقہ معززین نے بھی اس پروقار تقریب میں شرکت کی،اس موقع پر چودری افتخار نے ادارے کی کاوشوں کا ذکر کیا،خصوصاََ مچھلی کی افادیت اور اسکے استعمال کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے “مہاشیر” مچھلی جسے ہمارے ملک پاکستان کی قومی مچھلی کا درجہ حاصل ہے کی افزائش اور اس کی معدوم ہوتی نسل کو بچانے میں پنجاب فشریز کے کردار کو اجاگر کیا،انہوں نے فشریز سیکٹر کے فروغ پر زور دیا،انہوں نے اس پر بھی روشنی ڈالی کہ مچھلی کی برآمد اور سی پیک کو اس انڈسٹری سے منسلک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ممبر قومی اسمبلی سردار زولفقار علیخان دلہہ نے علاقے میں مزید ڈیمز بنانے کی خواہش کا اظہار کیا،محکمہ فشریز کے افسران نے ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *