ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے محکمہ فشریز پنجاب کی جانب سے بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کا عمل جاری

صوبائی وزیر فاریسٹری ،وائلڈ لائف اینڈ فشریز سید عباس علی شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے محکمہ فشریز کی جانب سے بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کا عمل جاری ہے صوبائی وزیر فاریسٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز سید عباس علی شاہ نے ریس کورس پارک کی جھیل میں ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے بچہ مچھلی سٹاک کی
وی او

ڈائریکٹر جنرل فشریزپنجاب ڈاکٹر سکندر حیات ،ڈائریکٹر ایکوا کلچر فشریز پنجاب ڈاکٹر محمد عابد ،ڈائریکٹر ایکسٹینشن اینڈ ایڈمن فشریز پنجاب افتخار احمد بھی ہمراہ تھے صوبائی وزیر فاریسٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز سید عباس علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلاپیہ مچھلیوں کی سٹاکنگ مزید بڑھائی جائے ڈینگی ڈے کے موقع پر لاہور کے مختلف پارکس کے تالابوں میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے مچھلیاں چھوڑی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لیے بائیولوجیکل طریقہ انتہائی موثر ہے ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات نے کہا کہ
تلاپیہ کی سٹاکنگ سے ساکن پانیوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے خاتمے میں مدد ملی ہے ڈائریکٹر ایکوا کلچر فشریز پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریز ہر ہفتے ڈینگی متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے سمینارز اور واکس کا اہتمام کرتا ہے مچھلی سیڈ کی سٹاکنگ بھی اس مہم کا اہم جزو ہے جس کو پنجاب بھر میں مانیٹر کیا جا رہا ہے

 

https://youtu.be/AFLmYzG_8GM

Leave a Comment