محکمہ فشریز پنجاب نے منافع بخش کیج فش کلچر کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی پیکج کا حامل ایک ترقیاتی منصوبہ “کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ” شروع کیا ہے

وزیراعظم پاکستان کے اقدام براے ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ فشریز پنجاب نے منافع بخش کیج فش کلچر کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی پیکج کا حامل ایک ترقیاتی منصوبہ “کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ” شروع کیا ہے۔جس کے تحت 4 سالوں میں پانچ ہزار فش کیجز سبسیڈی کی بنیاد پر کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے جس میں سبسڈی کا تناسب 80 فیصد رقم حکومت ادا کرے گی اور بقایا 20 فیصد رقم کسان کو ادا کرنا پڑے گی۔ گزشتہ سال 500 فش کیجز کسانوں کو فراہم کئے گئے اور اس سال کے لیے موجودہ پانیوں کے لیے الاٹ کردہ کیجز کی تقسیم مکمل کر لی گئی ہے اور اگلے دو سالوں میں 2 ہزار فش کیجز فی سال کی بنیاد پر سبسڈی کے تحت دلچسپی رکھنے والےحضرات میں تقسیم ہوں گے۔ اس سلسلے میں فشریز ہیڈ کوارٹر لاہور میں 540 کیجز کی قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیلۓ ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح
صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز سید عباس علی شاہ نے اپنے دست مبارک سے کیا. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات، ڈائریکٹر وائلڈ لائف اینڈ فشریز ساوتھ پنجاب، ڈاکٹر زاہد شریف، پراجیکٹ ڈائریکٹر کیج کلچر محمد رمضان، کمشنر آفس لاہور اور سیکرٹری فاریسٹری،وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے نمائندگان بھی ہمراہ تھے
اس تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی فش فارمرز کو کیج کلچر کیلئے نامزد کیا گیا۔پنجاب بھر سےکیج کلچر میں دلچسپی رکھنے والے فش فارمرز نے اس تقریب میں شرکت کی اور کیجز کی تقسیم کے عمل کو سراہا جبکہ نامزد ہونے والے فش فارمرز نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس منصوبے کا مقصد نہ صرف کیج فش کلچر کو فروغ دینا ہے بلکہ مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے غیر استعمال شدہ آبی وسائل کو بروئے کارلانا بھی ہے۔ اس منصوبے سے روزگارکے نئے مواقع پیداہوں گے جبکہ صوبے میں غذائی کمی کوپوراکرنے میں بھی مدد ملے گی۔اس منصوبے کے تحت پوٹھو ہار کے علاقے ضلع راولپنڈی میں 150کیجز، ہیڈ تریموں ضلع جھنگ میں 50 کیجز، ہیڈ اسلام ضلع وہاڑی میں 30 کیجز، دریاے سندھ جنوبی پنجاب بمقام غازی گھاٹ ضلع ڈی جی خان میں 50 کیجز، ضلع اٹک 50 کیجز، ضلع جہلم 80 کیجز اور ضلع چکوال میں 130 کیجز لگائے جا رہے ہیں.
فارمرزکوکیج فش فارمنگ کے حوالے سے محکمہ ماہی پروری کی طرف سے ایک ماہ کی ٹریننگ بھی دی جاے گی۔قرعہ اندازی میں نامزد فارمرزکو 10 کیجز کی کل قیمت کا 80 فی صد سبسڈی دی جاے گی اور 20 فی صد فارمر کے ذمہ ہو گا جس میں فارمر محکمہ ماہی پروری کی سفارشات کی روشنی میں بچہ مچھلی سٹاک کرے گا اورخوراک مہیا کریگا۔

کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ

Leave a Comment